ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا میرپور خاص ڈگری کے سیکٹر انچارج دلاور ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 8 اپریل 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میرپور خاص ڈگری کے سیکٹر انچارج دلاور ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار، والد سے ٹیلیفونک رابط۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دلاور ملک تحریک کے مخلص کارکنان میں سے ایک ہیں تحریک انکی خدمات کو ہمیشہ یا رکھے گی انہوں نے مرحوم دلاور ملک کے انتقال پر تمام اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ایم کیو ایم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرحوم کی مغفرت کیلئے بھی دعا کی۔