فارم میکانائزیشن کے تحت710 کاشتکاروں کو 1800زرعی آلات جلد فراہم کر دئیے جائیں گے،ترجمان محکمہ زراعت

منگل 9 اپریل 2024 13:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) فارم میکانائزیشن کے تحت 710 کاشتکاروں کو1800زرعی آلات جلد فراہم کر دئیے جائیں گے جبکہ صوبہ بھر میں مرکز کی سطح پر2 کاشتکاروں کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے جدید زرعی آلات کی فراہمی اورقرعہ اندازی میں کامیاب خوش نصیب کاشتکاروں کوماہ جون میں جدید مشینری کی ڈلیوری یقینی بنائی جائے گی۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہوکی جانب سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ زرعی آلات بنانے والی فرمز اچھی شہرت کی حامل ہونی چاہئیں جبکہ سبسڈی پر فراہم کی جانیوالی زرعی مشینری و آلات کی نیسپاک کے ذریعے انسپکشن کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ زرعی آلات کی ڈلیوری سے قبل مینوفیکچرنگ پلانٹس پر مشینری کی مکمل جانچ پڑتال کی جائیگی جبکہ فارم پر ڈلیوری کے بعد بھی مشینری کا معائنہ بھی کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کے تحت صوبہ پنجاب میں 5ہزارٹیوب ویلز سولر سسٹم پر منتقل کئے جائیں گے نیزاگلے دو سالوں میں کاشتکاروں کو3 ہزار لیزر لینڈ لیولرز سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کی سولر سسٹم پر منتقلی کیلئے60 فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :