ٴْبنوں،ایس ڈی پی او سٹی کی قیادت میں پولیس کی اہم کاروائی اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

منگل 9 اپریل 2024 20:32

ش*بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) ایس ڈی پی او سٹی کی قیادت میں پولیس کی اہم کاروائی اندھے قتل میں ملوث ملزمان منیب الرحمن ولد گل شہباز سکنہ کوثر فتح خیل اور حکمت اللہ ولد طاہر شاہ سکنہ ممہ خیل ٹریس کرکے گرفتار، آلہ قتل پستول برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو ایک رپورٹ موصول ہوئی کہ کسی نامعلوم ملزمان نے کبیر نامی نوجوان کو اسلحہ آتشین سے قتل کرکے لاش کو پھینک دیا ہے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بنوں نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلئے احکامات جاری کئے ڈی ایس پی عمران اسلم کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی بمع نفری پولیس نے دن رات کوششیں کیں اور جدید تفتیش اور سائنسی آلات کے زریعے ملزمان منیب الرحمن ولد گل شہباز سکنہ کوثر فتح خیل اور حکمت اللہ ولد طاہر شاہ سکنہ ممہ خیل کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل پستول برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

بدوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ مقتول کبیر اور ہمارے درمیان دوستی تھی ملزم منیب الرحمن نے مقتول کبیر سے 03 ہزار روپے قرض لیا تھا۔ جب اس نے واپس مانگا تو ملزم منیب الرحمن نے اپنے دوسرے دوست ملزم حکمت اللہ کے ساتھ مل کر اپنے ہی دوست مقتول کبیر کو فائر کرکے قتل کر دیاملزمان نے جب تسلی کر لی کہ کبیر خان جانبحق ہوا ہے تو وہاں سے فرار ہو گئی