حماد اظہرکی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے درخواست پرسماعت 17 اپریل تک ملتوی

منگل 9 اپریل 2024 21:49

حماد اظہرکی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے درخواست پرسماعت 17 اپریل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) لاہور ہائیکور ٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس مس عالیہ نیلم نے حماد اظہر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے، متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیلات لیکر فراہم کی جائیں، لاہور ہائیکورٹ درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا موقع فراہم کرے۔

دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار کو معلوم شدہ ایف آئی آرز کی تصدیق شدہ کاپیاں لگانے کی ہدایت کی جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم عید کے فوری بعد معلوم شدہ ایف آئی آرز کی کاپیاں ساتھ لگا دیں گے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔