لاہور ،مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق

منگل 9 اپریل 2024 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) لاہور میں مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار ، پناہ گاہ کے قریب سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ، فیکٹری ایریا ، شنگھائی برج کے قریب 60سالہ بزرگ شہری فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا، مصطفی ٹائون نہر سے تیرتی ہوئی 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ، والٹن، ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی ۔پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔