سیالکوٹ، عید تعطیلات کے دوران نہر اپر چناب اور ہیڈمرالہ کے مقام پر ریسکیورز کی ڈیوٹییز

بدھ 10 اپریل 2024 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) عید کی تعطیلات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نوجوان طبقہ نہانے کے لیے دریاوں اور نہروں کا رخ کرتا ہے جس کے باعث نہاتے ہوئے ڈوبنے کے واقعات میں اکثر اضافہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس خطرہ کے پیش نظر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی نہر اپر چناب اور ہیڈمرالہ کے مقام پر مختلف اہم جگہوں پر ریسکیورز کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔

ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں نہر اور دریا کنارے پیٹرولنگ کریں گی اور لوگوں کو گہرے پانی کی جانب جانے سے نہ صرف روکیں گی بلکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنا کر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کر کے قیمتی جانوں کو بچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :