عامر خان نے بیٹوں کے ساتھ مداحوں کو مٹھائیاں کھلا کر عید منائی

جمعہ 12 اپریل 2024 10:05

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے بیٹوں کے ساتھ مداحوں کو مٹھائیاں کھلا کر عید منائی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان عید کے موقع پر اپنے دونوں بیٹوں جنید اور آزاد کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر اداکار اور ان کے بیٹوں نے سفید شلوار قمیض پہنے ہوئے ہیں اور وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔عامر خان نے اس موقع پر گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں سے ملاقات کی، انہیں مٹھائی کھلائی اور تصاویر بنوائیں۔

متعلقہ عنوان :