وفاقی وزیرداخلہ کا حب کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعہ 12 اپریل 2024 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےحب کے قریب شاہ نورانی روڈ پر زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔