تنازعہ کشمیرکے نفسیاتی اثرات: کپواڑہ میں 17سالہ لڑکی نے اپنی جان لے لی

جمعہ 12 اپریل 2024 11:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیرتسلط جموں و کشمیرمیں چھاپوں ، گرفتاریوں اور محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کے باعث ذہنی دبائو کے نتیجے میں ضلع کپواڑہ میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے اشپورہ ہندواڑہ میں ایک 17سالہ لڑکی نے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔

اہل خانہ لڑکی کو قریبی اسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔یہ المناک واقعہ کشمیر جیسے تنازعات سے متاثرہ خطوں میں لوگوںبالخصوص نوجوانوں کو درپیش ذہنی اورنفسیاتی مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔دریں اثناء ضلع کشتواڑکے علاقے کشال میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید طور پر زخمی ہوا۔