مسئلہ فلسطین پر دنیا کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ چکا ہے ‘ جے یو آئی

مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمران اپنی ذمہ داریوں کااحساس کر یں ورنہ یہ آ گ کہیں بھی جل سکتی ہے

جمعہ 12 اپریل 2024 13:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مسئلہ فلسطین پر دنیا کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ چکا ہے ،مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمران اپنی ذمہ داریوں کااحساس کر یں ورنہ یہ آ گ کہیں بھی جل سکتی ہے، بچوں خوا تین اورنہتے فلسطینیوں پر عید کے مو قع پر اسرائیلی بمباری کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فلسطین میں دودھ پیتے بچوں کی بھوک سے اموات انسانیت کے علمبردار کہاں ہیں، معصوم دودھ پیتے بچوں کو پینے کادودھ اور غذائی قلت کا سامنا ہے فلسطینیوں کو فوری طور پر غذا، ادویات، دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اقوام متحدہ بے بس ادارہ بننے کی بجائے اسرئیل کو انسانیت دشمن عمل سے روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔