لاہور ،ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق

جمعہ 12 اپریل 2024 14:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) لاہور میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نوا کوٹ کے علاقہ میں بیہوشی حالت میں ملنے والا 50 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ، داتا دربار کے علاقہ سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،لاری اڈا فٹ پاتھ کنارے 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا ، کچا جیل روڈ سے 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا شناخت قاسم ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔