Live Updates

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا حب شاہ نورانی ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 12 اپریل 2024 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے حب شاہ نورانی ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے واقعہ پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات