Live Updates

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا حب شاہ نورانی پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 12 اپریل 2024 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حب شاہ نورانی پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات