حب ،درگاہ شاہ نورانی جانیوالا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا ،18افراد جاں بحق ،52افراد زخمی

جمعہ 12 اپریل 2024 17:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 18افراد جاں بحق جبکہ 52افراد زخمی ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 18افراد جاں بحق جبکہ52افرادزخمی ہوگئے،پو لیس کے مطابق حادثے میں خرم ،دین محمد ،پیار،مشتاق ،واحد ،اللہ پرایو ،امین ،محیب علی ،سہراب ،گلزار ،امام دین ،جلال ،غلام نبی ،علی ،صاحب ڈنو سمیت 18افراد جاں بحق جبکہ ذاہد ،علی شیر،مہراب ،وسیم ،ریاض علی ،شازیب ،چنیسر ،اعظم ،محبوب ،علی شیر ،غلام قادر ،اکرم ،عمران ،نواز ،گل دین ،نیاز ،محمد رفیق ،کرم علی ،شیر محمد، پپو،شیر زمان ،واحد،نواز ،صدیق ،عزیز،شوکت علی،رسولی ،محبوب،لیاقت ،رحمان ،عمر ،علی شیر ،محبوب ،محرم ،فیاض ،گلزار ،بشیر ،محبوب ،اسماعیل اوردلمراد سمیت 52افرادزخمی ہو گئے جنہیں فوری طوپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علا ج و معالجے کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او ساکرو واجد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مکلی کے قاسم جوکھیو گوٹھ سے 70 سے زائد افراد درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے لئے گئے تھے کہ زائرین سے بھرا ٹرک موڑ پر حادثے کا شکار ہوا زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔