صوبائی وزیرزراعت سید عاشق حسین کرمانی سے کسان اتحادکے وفد کی ملاقات، احتجاج کی کال واپس لے لی

جمعہ 12 اپریل 2024 17:50

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) صوبائی وزیرزراعت سید عاشق حسین کرمانی سے مرکزی صدر کسان اتحاد میاں عمیر مسعود کی قیادت میں 10رکنی وفد نے ملاقات کی اور کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید عاشق کرمانی نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے اور زرعی آلات 60/40 کی تناسب سے دیں گے، نوازشریف کسان کارڈ سے 15 لاکھ کسان مستفید ہونگے ، پنجاب بھر میں41 زراعت سہولت سنٹرز بنائے جائیں گے ، زراعت سہولت سنٹرز سے کنٹرول ریٹ پر کھاد ، بیج ودیگر بنیادی اشیاء دستیاب ہونگی ، پانی کے ضیاع کو روکنے کےلئےنو ہزار کھالے پکے کیے جائیں گے، کسانوں کے لیے رعایتی قیمت پر سولر ٹیوب ویل لگائیں گے ، کسان اتحادکے مطالبے پر نگران دور میں گندم درآمد کرنے کی حکومتی سطح پر انکوائری اور ذمہ داران کو سزا دلوائیں گے ، مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی و متعلقہ سیکرٹریز کی جے آئی ٹی قائم کی گئی ہیں جس میں کسان راہنما بھی شامل ہیں ۔

کامیاب مذاکرات کے بعد کسان اتحاد نے حکومت کیخلاف احتجاج کی کال واپس لے لی ۔