صبر وشکر، ہمدردی، غم گساری فلسفہ عید الفطر کی عکاسی کرتے ہیں، مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی

پورے عالم اسلام، غزہ وفلسطین اور کشمیریوں بھائیوں کے لئے صدق دل سے دعائوں کا سلسلہ جاری رکھیں، پروفیسر محمد سلفی

جمعہ 12 اپریل 2024 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) جماعت غرباء اہل پاکستان کے تحت 35 مقامات پر عیدالفطر کے مرکزی اجتماعات ہوئے سب سے بڑا اجتماع مرکزی امیر مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی کی زیر صدارت فٹبال اسٹیڈیم چاند بی بی روڈ نزد سول اسپتال کراچی میں ہوا جس کی امات کے فرائض جماعت کے مفتی حافظ عبدالغفار سامی سلفی نے انجام دیئے جبکہ جماعت کے نائب امیر اعت جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کراچی کے مدیر الجامعہ جماعت کے نائب امیر پروفیسر محمد سلفی نے فکر انگیز اور نصیحت امور خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

اس روز رب تعالیٰ اپنے بندگان خدا کو، روزہ داروں کو، ذکر واذکار کرنے والوں کو نفلی نماز اور قیام اللیل کرنے والوں اور تسلسل کے ساتھ نماز تراویح پڑھنے والوں کو صدقہ فطر کو دیگر عطیات اللہ کی راہ میں اور دینی طلبہ کی کفالت کرنے والوں کو تمام عبادات بشمول روزوں کی مزدوری دیا کرتے ہیں اور اس رب ذوالجلال کی رحمتوں اور مغفرتوں کا جوش دوبالا ہوتا ہے اور رب تعالیٰ اپنی عزت اور عرش بریں کی قسم کھا کر فرماتے ہیں کہ آج کے مقدس تہوار والے دن میں نے میدان عہد میں آئے ہوئے تمام فرزندان توحید کو بخشش ومغفرت کے خصوصی پروانے جاری کردیئے ہیں کیونکہ عیدالفطر کا دن مسلمانان عالم کے لئے اور انکی کی گئی عبادتوں کا ثمر شیریں کا درجہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا سلفی نے کہا کہ عیدالفطر کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہم بے سہارا، نادار، حاجت مندوں، درد مندوں اور مسکینوں کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ ہم بحیثیت مسلمان معاشرے کے ہر فرد اور ہر خاندان کو اپنی خوشیوں میں شریک کرسکیں۔ یہی اسلامی مساوات عالمگیری ہمیں اسلامی اخوت ومحبت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے خوشی کے دو تہوار دیئے ہیں پہلا عیدالفطر اور دوسرا عیدالاضحی ہے جن کے تقدس اور حرمت کا ہمیں ہمیشہ خیال رکھنا ہوگا کیونکہ امت مسلمہ اور اتحاد امت ہی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ افتخار سمجھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :