عیدالفطر کی نماز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کی جامع مسجد میں ادا کی گئی

آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپاسمیت اعلیٰ افسران و اہلکاران نے شہداء پولیس کے درجات کی بلندی، مسلم امہ اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا

جمعہ 12 اپریل 2024 20:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) عیدالفطر کی نماز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا،کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ،ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران اور اہلکاروں نے نماز عید ادا کی،نماز کے بعد شہداء پولیس کے درجات کی بلندی، مسلم امہ اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی، نماز عید کی ادائیگی کے بعد آر پی او راولپنڈی، کمشنر راولپنڈی،ڈی سی راولپنڈی ،ایس ایس پی آپریشنزپولیس افسران و جوانوں سے عیدملے،کانسٹیبل الطاف حسین شہید میس میں فورس کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا، تمام سینئر افسران نے پولیس افسران و جوانوں کے ہمراہ کھانا کھایا،عید پر بہترین سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے پر آر پی او بابر سرفراز الپا اورایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے راولپنڈی پولیس کو شاباش دی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں میں مٹھائی تقسیم کی۔