ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سینئر تحریکی کارکن و رکن ایم کیو ایف سید عامر علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 12 اپریل 2024 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر تحریکی کارکن و رکن ایم کیو ایف کمیٹی سید عامر علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک مخلص اور محنتی کارکن سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم رہنماں کیف الوری، زاہد منصوری، اشرف علی اور ٹان و یوسی کے زمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم سید عامر علی کی نماز جنازہ جامع مسجد عمر فیڈرل بی ایریا جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔