وزیرداخلہ کی نوشکی میں اغوا ء کے بعد بس مسافروں کے قتل کے واقعہ کی مذمت

قائداعظم کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں‘ محسن نقوی

ہفتہ 13 اپریل 2024 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشکی میں اغوا ء کے بعد بس مسافروں کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نوشکی میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ قائداعظم کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔