مرغوں کی لڑائی کروانے والے چھ ملزمان گرفتار

ہفتہ 13 اپریل 2024 17:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے مرغوں کی لڑائی کروانے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران 06 افراد کو گرفتار کرکے04 عدد مرغے اور داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی۔ پولیس کو اراضی بھٹہ خشت ملک ریاض گنہیا روڈ کے مقام پر مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے کی مصدقہ اطلاع ملی ۔

(جاری ہے)

دوران چھاپہ زنی مرغوں کی لڑائی میں مشغول 06 افراد عبداللہ جان ولد سیر گل سکنہ لکی مروت ،مصحف علی میر ولد اختر علی سکنہ موہڑہ محمدو ،جہانگیر خان ولد حاجی امیر خان سکنہ سنی نگر حسن ابدال ،عاطف شہزاد ولد حبیب الرحمان سکنہ محلہ درگڑی کانگڑہ ،وحید ولد محمد جان سکنہ شنگل روڈ کانگڑہ اور سمیع اللہ ولد تجمل سکنہ لکی مروت کو گرفتار کرکے 04 عدد مرغے، داؤ پر لگی رقم 15 ہزار اور جامع تلاشی کے دوران 7 ہزار روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔