سکھر کے سینئر صحافی نصر اللہ وسیر کے صاحبزادے شاہ زیب وسیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

ہفتہ 13 اپریل 2024 17:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2024ء) سکھر کے سینئر صحافی نصر اللہ وسیر کے صاحبزادے شاہ زیب وسیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تفصیلات کے مطابق سکھر کے سئیر صحافی نصر اللہ وسیر کے صاحبزادے شاہ زیب وسیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے گذشتہ روز انکی دعوت ولیمہ تقریب روہڑی کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ تقریب میں پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ،پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان ،سیفما پاکستان کے لالہ شہباز پٹھان ،ایم پی ایز ،ایم اینز ،مئیر سکھر ،ڈپٹی مئیر سکھر ،ٹاؤنز چئیرمین وائیس چئیرمین سمیت سکھر کی سیاسی و سماجی، مذہبی، تاجر و صحافتی تنظیموں کے رہنما ،صحافی برادری و سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت معزز شہریوں و شخصیات عزیز و اقارب و دوست احباب نے شرکت کی اور دولہا اور دلہن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔