وزیراعلی خیبر پختونخوا کا شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقہ شوال لواڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2024ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقہ شوال لواڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعلی نے شہید بچوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے دھماکے میں زخمی ہونے والے بچے کی جلد صحت یابی کےلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمی ہونے والے بچے کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی نے سوگوار خاندانوں کےلئے مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کرے گی، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔