ح*سیف علی خان کے 10 ایکڑ رقبے پر محیط پٹودی محل کی تفصیلات سامنے آگئیں

yمحل میں 150سے زائد کمرے ہیں، صفائی کیلئے 100 سے زائد ملازم ہیں

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

1ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار، پٹودی خاندان کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی وجہ شہرت فلم انڈسٹری ہی نہیں بلکہ اٴْن کی شاہانہ طرزِ زندگی بھی ہے۔سیف علی خان صرف نام کے ہی نواب نہیں بلکہ ان کا رہن سہن اور رہائش بھی نوابوں والی ہے۔سیف علی خان اہلیہ، اداکارہ کرینہ کپور اور دو بیٹوں، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان سمیت پٹودی پیلس میں رہائش پذیر ہیں جس کی مالیت 8 ارب بھارتی روپے (26 ارب پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

پٹودی پیلس کو ابراہیم کوٹھی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اس پیلس کی تعمیر 1900 کی اولین دہائی میں ہریانہ کے ضلع گورا گائوں میں ہوئی تھی۔پٹودی خاندان کا تاریخی پس منظر تو 200 سال پرانا ہے لیکن اس محل کو بنے ابھی 88 سال ہوئے ہیں، پٹودی محل نواب افتخار علی خان نے بنوایا تھا، جن کے بعد یہ پیلس ان کے بیٹے منصور علی خان کو ملااور بعد ازاں یہ محل سیف علی خان کی ملکیت میں آ گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ مطابق پٹودی پیلس کو دہلی کے شاہانہ محلات کے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں تاحال بالی ووڈ کی متعدد فلموں کی شوٹنگ بھی کی جا چکی ہے جس میں حالیہ فلم ’اینمل‘ بھی شامل ہے۔مڈیا رپورٹس کے مطابق اس انتہائی پرتعیش محل میں 150سے زائد کمرے ہیں جن میں 7 ڈریسنگ رومز، 7 بیڈ رومز، سات بلیئرڈ رومز، سوئمنگ پول، فارمنگ ایریا، بڑے میدان، گیراج اور گھوڑوں کے لیے اصطبل سمیت ڈائننگ رومز شامل ہیں، یہ محل 10 ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔100 سے زیادہ ملازم اس محل کی حفاظت اورصاف صفائی کا کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :