hپاکستان ہاکی ٹیم 2مئی کو کراچی سے ملائشیا روانہ ہوگی

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

zکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 2مئی کو کراچی سے ملائشیا روانہ ہوگی ،انکی واپسی 12مئی کو شیڈول کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان ہاکی فیڈریشن سے یہاں جاری اعلامیہ میں بتائی گئی۔ شہلا رضا نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایونٹ میں قومی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔