Live Updates

حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ گرائونڈ پر نظر آرہی ہے‘ملک افضل کھوکھر

مخالفین ہمارا کارکردگی میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے‘رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن)

اتوار 14 اپریل 2024 11:35

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ گرائونڈ پر نظر آرہی ہے، مخالفین ہمارا کارکردگی میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کا نعرہ لگانے والوں نے آخر میں قوم کو لنگر خانے اور پناہ گاہیں دی، مسلم لیگ (ن) کے پاس ایسے فراڈ پروجیکٹ نہیں۔

(جاری ہے)

ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی پہلی تقریر میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، صرف ایک ماہ کے دوران ہی مریم نواز نے اپنے وعدے کے عین مطابق ایئر ایمبولنس کے لیے جہاز خرید لیا۔ مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی بنی ابتک دو درجن سے زائد پروگرام پنجاب میں پہلی بار شروع کیے، مریم نواز جو وعدہ کرینگی وہ پورا ہوگا، اب فائل ورک اور کاغذی کاروائیاں نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن ) لیگی حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پر نہیں گرائونڈ پر نظر آرہی ہے، مخالفین ہمارا کارکردگی میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات