سابق صدرایوب کاپوتاپہلے گریبان میں جھانکے وہ کس منہ سے تحفظ آئین کی بات کررہاہی ‘ اختر اقبال ڈار

بانی پی ٹی آئی اور عمر ایوب پہلے 2018میں مینڈیٹ چوری کا حساب دیں‘ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نظریاتی

اتوار 14 اپریل 2024 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی )اختر اقبال ڈار نے اپوزیشن تحریک کوافراتفری جلائوگھیرائوتحریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدرایوب کاپوتاعمر ایوب پہلے اپنے گریبان میں جھانکے کہ وہ کس منہ سے تحفظ آئین اورمینڈیٹ چوری کی بات کررہاہی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور عمر ایوب پہلے 2018ء میں مینڈیٹ چوری کا حساب دیں،2018ء میں بانی پی ٹی آئی اور عمرایوب کو تحفظ آئین یاد نہیں آیا۔

ا نہوں نے کہا کہ جب جہانگیرترین جہاز میں لوگوں کو لاکرمفلر پہناتا تھا تب تحفظ آئین یاد نہیں آیا ،پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان کی غلط رولنگ کیا تحفظ آئین تھا ،عثمان بزدار،بشری،گوگی لوٹ مار کررہے تھے کیا وہ آئین وقانون کی بالادستی تھی ،عمر ایوب پہلے فاطمہ جناح اور پھر 2018ء مینڈیٹ چوری کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔