سکھر میونسپل کارپوریشن میں چیئرمین طارق حسین کے والد کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام

اتوار 14 اپریل 2024 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) سکھر میونسپل کارپوریشن (3)نثار صدیقی ٹاؤن کے چیئرمین طارق حسین چوہان کے والد سابق تعلقہ ناظم سکھر عبدالحق چوہان کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے چوہان ہائوس نزد دعا چوک بندر روڈ سکھر پر قرآن خوانی و خیرات فی سبیل کا اہتمام کیا گیا قرآن خوانی و خیرات فی سبیل پی پی کے مرکری رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ ،مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ ،ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل ،پی پی صدر مشتاق سرھیو ،سیاسی، سماجی،بلدیاتی نمائندگان ،افسران، پی پی رہنما و کارکنان،تاجر تنظیموں،مذہبی جماعتوں کے علماء کرام،ٹاونز و یوسیز چیئرمین وائس چیئرمین کونسلرز سمیت معزز شہریوں و دوست احباب و عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورمرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی ۔