صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کوطلب کرلیا

اتوار 14 اپریل 2024 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری آئین کے آرٹیکلز 54 (1) اور 56(3) کے تحت دی ۔16 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن منسوخ ہو گیا۔