بیوٹمز کی کرپٹ ایڈ منسٹریشن کی وجہ سے جامعہ کیساتھ طلباء بھی مشکلات سے دوچار ہیں، عر فات کاکڑ

اتوار 14 اپریل 2024 21:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) پشتونخواء اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے علاقائی سیکر ٹری عر فات کاکڑ نے کہا ہے کہ بیوٹمز کی کرپٹ ایڈ منسٹریشن کی وجہ سے نا صرف جامعہ بلکہ طلباء بھی مشکلات سے دوچار ہیں، اگر جامعہ کو تر قی کی جانب سے گامزن کرنا ہے تو نچلی سطح سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو فر دین کاکڑ، انور شاہین سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی کی پالیسی کے مطابق داخلہ ار سمسٹر فیسز کو 4سال کے بعد صرف 10فیصد بڑھایا جا رہا لیکن بیو ٹمز کی سمسٹر فیس کو 70فیصد بڑھا دیا گیا ہے ، جامعہ نے اسکالر شپس بجٹ کو ختم کر کے ڈویلپمنٹ بجٹ میں تبدیل کر دیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام اسکار شپس کو پرانی پالیسی کے تحت بحال کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ ونٹر کیمپ کو ختم کر کے تعلیم دشمن اقدامات کر رہی ہے ہمارا مطالبہ جلداز جلد ونٹر اور سمر کیمپ بحال کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا نیب اور انٹی کرپشن سے مطالبہ ہے کہ ایڈ منسٹریشن سٹاف کی صاف و شفاف انکوائری کی جائے اور ڈویلپمنٹ بجٹ کو کم کر کے آپریٹنگ بجٹ کو بڑھا یا جائے ۔