مقبوضہ جموںوکشمیر:مسیحی برادری نے آغا سید حسن کی بین المذاہب مکالمے کی کوششوں کو سراہا

اتوار 14 اپریل 2024 21:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموںو کشمیر کی مسیحی برادری نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی بین المذاہب مکالمے اور مذہبی آزادی کو فروغ دینے کے حوالے سے انکی کوششوںکو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر پادری فلپس کی سربراہی میں ایک مسیحی وفد نے آغا سید حسن سے ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی و تعاون کے لیے ان کی دیرینہ حمایت و کوششوں کا اعتراف کیا۔

وفد کے رکن پادری پال نے، نفرت اور تعصب کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام عقائد کے درمیان اتحاد واتفاق کی اہمیت پر زور دیا۔آغا سید حسن موسوی نے مسیحی برادری سے اظہار تشکر کیا اور بین المذاہب مکالمے کی اہمیت کو اجاگرکیا۔انہوں نے مختلف عقائد کے درمیان کی کشمیر کی روایت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔