)کچھی بولان میں واپڈا احکام کی جانب سے بجلی کی عدم ترسیل زمینداروں کا معاشی استحصال ہے ، میر تاج محمد رئیسانی

اتوار 14 اپریل 2024 21:45

ؒکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) کچھی کے ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت حاجی میر تاج محمد رئیسانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کچھی بولان میں واپڈا احکام کی جانب سے بجلی کی عدم ترسیل زمینداروں کا معاشی استحصال ہے جو کہ کسی صورت قبول نہیں کچھی میں واپڈ احکام بے لگام گھوڑے کہ طرح من مانی پر اتر آئیں ہے چوبیس گھنٹوں میں صرف تین گھنٹے بجلی دی جارہی ہے اور وہ بھی بجلی کی آنکھ مچولی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زمیندار طبقہ کا جینا حرام کر رکھا ہے فصلیں تباہ ہوکر رہ گئے ہیں زمیندار طبقہ واپڈا کی بے حسی بدمعاشی کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہوکر رہ گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کئی کئی دن بجلی کی لوڈشیڈنگ مختلف فیڈرز کو جان بوجھ کر بند کرنے سے کسانوں کا معاشی استحصال کسی صورت قبول نہیں ہم اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ واپڈا کا استحصالی رویہ برداشت نہیں کرسکتے ایکسیئن واپڈا سے مطالبہ کرتے ہیں زرعی ایریاز کے لیے زمینداروں سے مشاورت کے بعد بجلی کی ترسیل کے لیی12 گھنٹے کا ٹائم ٹیبل جاری کرے اور ٹائم پر بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائی جائیںانہوں نے کہا کہ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہماری معیشت کا انحصار زراعت پر ہے ۔