ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

پیر 15 اپریل 2024 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ملک میں بائیسکالوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں سائیکلوں کے 90752 یونٹس کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.15 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں سائیکلوں کے 87137 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

جنوری میں ملک میں 13223 یونٹس سائیکلوں کی پیداوارریکارڈکی گئی جو دسمبرکے مقابلہ میں 0.52 فیصد اورگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 11.99فیصدزیادہ ہے، دسمبرمیں ملک میں سائیکلوں کے 13145 یونٹس اورگزشتہ سال جنوری میں 11799 یونٹس کی پیداورریکارڈکی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :