انڈین پریمیئرلیگ میں واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرزاور راجستھان رائلزرائزرزکی ٹیموں کے مابین (کل) کھیلا جائیگا

پیر 15 اپریل 2024 15:11

انڈین پریمیئرلیگ میں واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرزاور راجستھان رائلزرائزرزکی ..
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز رائزرز کی ٹیموں کے مابین (کل)منگل کوایڈن گاردنز ،کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو شریاس آئیر لیڈ کر رہے ہیں۔راجستھان رائلز کی ٹیم کو سنجو سیمسن لیڈ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

راجستھان رائلز کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 5 میچز میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی اور وہ سب سے زیادہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 5 میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 4 میچزمیں فتح جبکہ 1 میچ میں شکست ہوئی ہے اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پرہے۔ لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کے 31ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ مئی کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :