پی آئی اے کی سعودی عرب سے آنے والی پرواز درجنوں مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی

پیر 15 اپریل 2024 16:47

پی آئی اے کی سعودی عرب سے آنے والی پرواز درجنوں مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) قومی ائیر لائن کی سعودی عرب سے آنے والی پرواز 50 مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔ذرائع کے مطابق مسافروں کو پیر کے روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم پرواز پی کے 860کے درجنوں مسافروں کو بغیر کسی وجہ سے آف لوڈ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر درجنوں مسافروں نے احتجاج کیا ۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اوور بکنگ کی گئی لیکن جہاز چھوٹا بھیجا گیا جس کے باعث 50مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔جدہ رہ جانے والوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔بعد ازاں کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد دوسری پرواز تمام مسافروں کو جدہ سے لیکر وطن واپس پہنچی۔