پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ کے بعد 70544.58 پوائنٹس بند

پیر 15 اپریل 2024 19:00

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوعیدالفطرکی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری ہفتہ کے آغاز پرتیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ کے بعد 70544.58 پوائنٹس بند ہوا جوایک نیاریکارڈہے۔ پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغاز پرکاروبارمیں اتارچڑھاو کاسلسہ جاری رہا اورایک موقع پر100 انڈکس 69914 پوائنٹس تک گرگیا تاہم اس کے بعد کاروبارمیں تیزی کارحجان کاروبار بند ہونے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 352 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا جن میں سے 179کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 156 کی قیمتوں میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔مجموعی طورپر25 کروڑ، 57 لاکھ،65 ہزار7 حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت15 ارب، 5 کروڑ 71 لاکھ روپے تھی ۔سب سے زیادہ لین دین ڈبلیو ٹی ایل، فوجی سیمنٹ اورفوجی فوڈ لمیٹڈ کمپنی کے حصص میں ہوا، ڈبلیوٹی ایل کے 88622339 حصص، فوجی سیمنٹ کے 33100985 حصص اورفوجی فوڈ کے 30022192 حصص کالین دین ہوا۔ کے ایس ای 30 انڈکس میں 58.78 پوائنٹس کااضافہ ہوااورانڈکس 23191.09پوائنٹس پربند ہوا۔

متعلقہ عنوان :