پنجاب کے 12صوبائی اور 2قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری

پولنگ 21اپریل کو ہو گی،40لاکھ 44ہزار 552رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

پیر 15 اپریل 2024 19:23

پنجاب کے 12صوبائی اور 2قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پنجاب کے 12صوبائی اور 2قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب کے 14حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے 40لاکھ 44ہزار 552رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، رجسٹرڈ ووٹرز میں 21لاکھ 77ہزار 187مرد اور 18لاکھ 67ہزار 365 خواتین ووٹرز ہیں۔صوبہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لئے 663مردانہ، 649زنانہ اور 1289مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے، ضمنی انتخابات کی پولنگ کا انعقاد 21 اپریل کو کیا جائے گا۔ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مختلف اضلاع میں پولنگ سٹاف کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے۔