خود احتسابی ، نیک نیتی ،اللہ تعالی پر کامل یقین رکھیں اسی میں کامیابی ہے‘مرزا فاران بیگ

گزشتہ سال ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے گئے‘ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب

پیر 15 اپریل 2024 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے گئے، تمام اہلکار جو بھی کام کریں قانون کے مطابق اور نیک نیتی سے کریں،آپ لوگوں کے تحفظات اور درپیش مسائل کو جلد از جلداور ہر ممکنہ طور پر حل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہنگ سینٹر میں ایڈوانس کورس کی پائوسنگ آئوٹ پر صوبہ بھر کے ٹریفک سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

کمانڈنٹ چونگ ٹریننگ کالج محبوب اسلم نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا استقبال کیا۔جبکہ تقریب میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید غضنفر علی اور سی ٹی او لاہور عمارا اطہر اور سی ٹی او فیصل آباد ،صوبہ بھر کے تمام ایس پی اور ڈی ٹی اوز نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے آغاز میں شہد علی رضا ٹریفک وارڈن کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا کہ تمام افسران و جوان میرے بازومیرا فخر ہیں ، انکی انتھک محنت کی بدولت گزشتہ سال ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیے گئے، ان لوگوں نے ہر قسم کے تعصب سے بالاتر قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنایا ، انکی نے اپنی محنت کی بدولت اندرون و بیرون ملک محکمہ پولیس کا نام روشن کیا ۔

اللہ تعالی نے آپ کو ایک اہم ذمہ داری پر فائز کیا ہے اسکی اہمیت کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہلکار جو بھی کام کریں قانون کے مطابق اور نیک نیتی سے کریں، خود احتسابی ، نیک نیتی اور اللہ تعالی پر کامل یقین رکھیںاسی میں کامیابی ہے۔میرا کردار آپ کیساتھ ایک باپ اور بڑے بھائی جیسا ہے، بحثیت فورس سربراہ آپکے ہر دکھ سکھ میں میں آپ کیساتھ کھڑا ہوں، آپ لوگوں کے تحفظات اور درپیش مسائل کو جلد از جلداور ہر ممکنہ طور پر حل کیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی سینئر ٹریفک وارڈنز کو ایڈوانس کورس مکمل ہونے پر ان میں سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔