پنجاب ایجوکیشنل ہائی سکول سسٹم کے طلبا و اساتذۂ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

پیر 15 اپریل 2024 20:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پنجاب ایجوکیشنل ہائی سکول سسٹم لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور امریکن گرائمر سکول ڈی ایچ اے کیمپس لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وحدت کالونی ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رسالہ بازار انار کلی اور الغوثیہ ہائی سکول شاہ پور کانجراں کا وزٹ کیا۔مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد287 تھی۔