پی سی بی نے شان مسعود ، حسن علی، میرحمزہ اور محمد عباس کو انگلش کاؤنٹی کیلئے این او سی جاری کر دیا

پیر 15 اپریل 2024 20:27

پی سی بی نے شان مسعود ،  حسن علی، میرحمزہ اور محمد عباس  کو انگلش کاؤنٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے 4 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کا پیر کے روز کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سمیت حسن علی، میر حمزہ اور محمد عباس کو بالترتیب یارک شائر، واروک شائر، گلیمورگن اور ہیمپ شائر کی جانب سے کھیلنے کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

یہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے غیر ملکی لیگز میں حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے اور 18 اپریل کو راولپنڈی میں افتتاحی میچ میں گرین شرٹ کے خلاف مدمقابل ہوگی۔