گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،شاہ رخ علی

پیر 15 اپریل 2024 21:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے کہاہے کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، تمام اہم شاہراہوں پر عوامی آگاہی کے مراکز قائم کئے گئے تھے تاکہ سیاحوں کو کوئی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، انھوں نے کہا کہ گلیات میں تقریباً 48 سے 50 ہزار گاڑیاں داخل ہوئیں۔

(جاری ہے)

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا، مسلسل بارشوں میں سیاحوں کی نگرانی اور لینڈ سلائیڈنگ کی خطرات سے نمٹنے کے لیے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مکمل انتظامات کر رکھے تھے، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا تعاون بھی قابل ستائش ہیں، ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے کہا کہ صوبائی حکومت گلیات میں سیاحوں کے لئے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے امید ہے کہ گلیات کو دنیا کے تمام سیاحوں کے لئے ایک مثالی مقام بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :