سابق کرکٹ کوچ عاشق حسین حملے میں بال بال بچ گئے

گھر کے باہرفائرنگ کرکے ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی، رپورٹ راولپنڈی پولیس کو درج کروا دی

پیر 15 اپریل 2024 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق کوچ عاشق حسین حملے میں بال بال بچ گے، واقعہ کی رپورٹ راولپنڈی پولیس کو درج کروا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ ٹیم کیلے کوچنگ کی خدمات سر انجام دینے والے سابق کوچ عاشق حسین نے راولپنڈی پولیس کو واقعہ کی رپورٹ درج کرواتے ہوے بتایا کہ گوہر نواز نے انکے گھر کے باہرفائرنگ کرکے ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جن میں بال بال بچ گے اور اہل علاقہ کی جانب سے پستول چھینے پر وہ وقوعہ سے بھاگ گیا جس پر پستول اور گولیوں کے خول پولیس کے حوالے کر دیے گے۔ راولپنڈی پولیس نے عاشق حسین کی تحریری درخواست پر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔