تیل اسمگلنگ نے ریفائنریز میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو خطرے میں ڈال دیا، سرکاری سرپرستی میں ایران سے تیل مصنوعات کی اسمگلنگ کو فوری روکا جائے ،آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو خط

پیر 15 اپریل 2024 21:59

تیل اسمگلنگ نے ریفائنریز میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو خطرے میں ڈال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) ایران سے تیل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ نے خطرے کی گھنٹی بجادی،۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو خط لکھ دیا ہے ۔تیل اسمگلنگ نے ریفائنریز میں 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو خطرے میں ڈال دیا۔خط میں کہاگیا ہے کہ سرکاری سرپرستی میں ایران سے تیل مصنوعات کی اسمگلنگ کو فوری روکا جائے۔

تیل اسمگلنگ نا رکی تو ریفائنریز کی توسیع اور اپ گریڈیشن کے منصوبے ناقابل عمل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اپ گریڈیشن پراجیکٹس کی فزیبلٹی ریفائنریوں کی صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر مبنی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اگر جاری رہی تو ان منصوبوں کی عملداری پر سنجیدگی سے سوال اٹھائے گی۔مسلسل غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے بدقستمی ہوگی منصوبہ تاخیر یا ترک کر دیا جائے۔ہم نے اس مسئلے کو مختلف فورمز پر اٹھایا لیکن بدقسمتی سے اس لعنت کو روکنے کے لیے کوئی ٹھوس کوشش نہیں کی گئی۔مسئلے کے حل کرنے میں ناکامی کے ملک کی توانائی کی سلامتی اور اقتصادی استحکام کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔ہم آپ کے فوری جواب کے منتظر ہیں اور آپ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :