پی آئی اے پروازجدہ ائیرپورٹ پر 50مسافروں کو چھوڑ آئی

طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے مسافروں کو چھوڑنا پڑا،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 15 اپریل 2024 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پی آئی اے کی پرواز طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث 50مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ چھوڑ آئی،مسافروں نے گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم طیارہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے 50 مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جدہ رہ جانے والوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ زیادہ تر مسافر عمرہ زائرین ہیں ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے ، آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو جدہ سے لیکر وطن واپس پہنچ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :