رواں سال میں مختلف کارروائیوں میں 6551اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئی:سی سی پی او لاہور

10409عدالتی مفروران اور2276عادی مجرمان کو حراست میں لیا گیا،بلال صدیق کمیانہ

پیر 15 اپریل 2024 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) لاہور پولیس نے رواں سال میں مختلف کارروائیوں میں 6551اشتہاری ملزمان،10409عدالتی مفروران اور2276عادی مجرمان گرفتارکئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں1380اشتہاری ملزمان،1632عدالتی مفرور اور368عادی مجرمان کو گرفتار کیا ہے۔ سول لائنز ڈویژن میں536اشتہاری ملزمان،1212عدالتی مفرور جبکہ135عادی ملزمان پکڑے گئے ہیں۔

اسی طرح سٹی ڈویژن میں1423اشتہاری ملزمان،2445عدالتی مفروراور878عادی ملزمان حراست میں لئے گئے ہیں۔اقبال ٹاؤن ڈویژن میں842اشتہاری ملزمان،1576عدالتی مفروران اور365عادی ملزمان پکڑے گئے ہیں۔ اس دوران صدرڈویژن میں1232اشتہاری ملزمان،1776عدالتی مفرور اور354عادی ملزمان قانون کی گرفت میں لئے گئے ہیں، رواں سال ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں1138اشتہاری ملزمان،1768عدالتی مفرور اور176عادی ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور بہتر سروس ڈلیوری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سمارٹ آئی، ہوٹل آئی اور کرایہ داری اندراج سمیت مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے اشتہاری ملزمان اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔