حکومت معیشت کے کلیدی شعبوں میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستان امریکن بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو

پیر 15 اپریل 2024 23:09

حکومت معیشت کے کلیدی شعبوں میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے کلیدی شعبوں میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان امریکن بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان میں معیشت کے جامع اور پائیدار نمو کے لیے موجودہ حکومت کےاقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے وفد کو بتایا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زراعت ،انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اورتوانائی غیرملکی اور اور ملکی سرمایہ کاری کے لیے کلیدی شعبہ جات ہیں۔