پنجاب ایجوکیشنل ہائی سکول سسٹم، امریکن گرائمر سکول کے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام کاایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ

پیر 15 اپریل 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پنجاب ایجوکیشنل ہائی سکول سسٹم کے طلباو طالبات اور اساتذۂ کرام نے ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور امریکن گرائمر سکول ڈی ایچ اے کیمپس کے طلبا و طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوان قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وحدت کالونی، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رسالہ بازار اور الغوثیہ ہائی سکول شاہ پور کانجراں کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد287تھی۔