راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،پانچ ملزمان گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 20:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 05ملزمان گرفتار،05کلو کے قریب چرس برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم امیر خان سے 01کلو650گرام چرس، ملزم بلال سے 520گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم سکندر سے 01کلو600گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم آصف سے 650گرام چرس،چونترہ پولیس نے ملزم فاضل سے 520گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :