ةکمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی پلان

پیر 15 اپریل 2024 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن سوبان دشتی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ ر سعد بن اسد،سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ کے علاؤہ محکمہ پولیس، ایف سی،داخلہ،ٹرانسپورٹرز اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی کے موجودہ حالات کا جائزہ مسائل اور چیلنجز کا تعین،تحفظ اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز اور سفارشات مرتب کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں تمام مسافروں کوچز میں سات یوم کے اندر اندر گین مین ‘تعینات،سی سی ٹی وی نصب کیا جائے جبکہ قومی شاہراہوں سیکورٹی اداروں کی پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاؤہ تمام گاڈیاں دن کے اوقات میں سفر کریں گی جبکہ رات کے اوقات میں کانوائے بناکر متعلقہ سیکورٹی میں چلائی جائے گی۔انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی گاڈی کسی زائرین کو نہیں لے جائے گی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی کی اہمیت اور اس بات پر زور دیا کہ اس معاملے پر تمام متعلقہ اداروں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی کی ضروری ہے۔

قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی کے موجودہ حالات کا جائزہ لیکر سیکورٹی پلان ترتیب دیں گے۔اجلاس میں قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ اور سیکورٹی کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا کہ قومی شاہراہوں پر مخلتف مسائل اور چیلنجز کا تعین کیا جائے گا۔اجلاس میں قومی شاہراہوں پر مسافروں کے تحفظ کے لیے تجاویز اور سفارشات پر عمل درآمد کے لیے مستقل بنیادوں پر ایک جامع منصوبہ تیار کریں گے۔