ہالی ووڈ فلم ’’رسٹ‘‘ کے سیٹ پر اصل گولی چلنے کے کیس میں اہم پیشرفت

سیٹ پر اصل گولی چلنے کے کیس میں حانا گیٹریز ریڈ کو 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی

منگل 16 اپریل 2024 11:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ہالی ووڈ فلم ‘رسٹ‘ کے سیٹ پر اصل گولی چلنے کے کیس میں حانا گیٹریز ریڈ کو 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم ‘رسٹ‘ کے سیٹ پر اصل گولی چلنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔سنیماٹوگرافر ہالینا ہچنس کی موت کے سلسلے میں فلم کے سیٹ پر ہتھیاروں کو ڈیل کرنے والی لڑکی حانا ریڈ کو غیر ارادی قتل کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

18 ماہ قید کی سزا سننے پر ہتھیاروں کو ڈیل کرنے والی حانا ریڈ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔ہالیانا ہچنز کو اصل گولی مارنے کے الزام میں اداکار ایلک بالڈوین کو 2021 سے مقدمے کا سامنا تھا۔ تاہم رواں برس 27 مارچ کو اس مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی جس کے نتیجے میں حانا گیٹریز ریڈ کو مجرم قرار دیا گیا اور انہیں گزشتہ روز سزا سنا دی گئی۔واضح رہے کہ 2021 میں فلم ’سانتا فی، نیو میکسیکو‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار ایلک بالڈوین کی بندوق سے اصل گولی چل گئی تھی جس کے نتیجے میں سنیماٹوگرافر ہالیانا ہچنز ہلاک ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :