پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

منگل 16 اپریل 2024 12:24

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 500 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71ہزار 40 پوائنٹ کی نفسیاتی حد سے بڑھ گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور وہ 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے 71 ہزار 40 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔\932

متعلقہ عنوان :